TOP

Friday, 26 March 2021

جوارش انارین.jwarsh anareen


فوائد کے ساتھ ساتھ انتہائی لذیذ مرکب ہے 

اجزاء نسخہ،،،،

آب انار شیریں، 1200 ملی لیٹر 

آب انار ترش،،، 1200 ملی لیٹر 

آپ پودینہ سبز 100 ملی لیٹر

عرق گلاب سہہ آتشہ 100 ملی لیٹر

بالچھڑ،،،.         ،10 گرام

مصطگی رومی 10 گرام 

دانہ الائچی کلاں 10 گرام 

پوست ترنج ،،،،،،، 10 گرام 

پوست بیرون پستہ 10 گرام 

دانہ الائچی خورد 5 گرام 

چینی،،،،،،،،،،،،،،،،،،، 1 کلو گرام 


ترکیب تیاری،، 

آب انار، عرق گلاب، آب پودینہ کو مکس کر کے چینی شامل کر کے ہلکی آنچ پر شربت سے کچھ گاڑھا قوام کر لیں 

دیگر اجزاء کو اچھی طرح باریک کرکے قوام میں شامل کر کے خوب مکس کر لیں 

قوام بناتے وقت 2 گرام ٹاٹری اور تیار ہونے کے بعد 3 گرام بینزوویٹ اچھی طرح مکس کر لیں 

ایسی جوارش انارین کسی کمپنی کی نہیں ملے گی 

کمپنیاں اکثر انار دانہ سے بناتی ہیں 

خوراک،،،، 

5 سے 7 گرام یہ جوارش گاجر کے جوس، عرق سونف، یا سادہ پانی سے صبح و شام استعمال کرائیں 

یا معالج کی رائے کے مطابق،،،، 

فوائد،،،، 

معدہ و جگر کی تمام کمزوریوں کو چند یوم میں دور کر کے ضعف ہضم اور کمی خون کی جملہ شکایتیں دور کر دینا اسکا ادنی کرشمہ ہے 

بھوک نہ لگنا، تیزابیت کی زیادتی، سینے کی جلن، کھٹے ڈکار، عام مریض کے ساتھ حاملہ کی متلی، قے، وغیرہ کیلئے زبردست فوائد کی حامل ہے 

اپنے حیرت انگیز فوائد کے اعتبار سے جوارش انارین خاص طب یونانی کا انمول تحفہ ہے

 

جوارش انارین.jwarsh anareen
 جوارش انارین.jwarsh anareen