TOP

Friday, 16 April 2021

Paper Mint Syrup Full Version,پیپر منٹ سیرپ مکمل نسخے والا

پیپر منٹ سیرپ مکمل نسخے والا۔۔۔۔

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔

کیسے ہیں آپ سب دوست۔ آج کا نسخہ شربت پیپر منٹ کا ہے ۔بازار میں ملنے والا شربت جو پیپر منٹ کے نام سے مل رہا ہے زیادہ تر زیادہ تر اس کے اندر سواے ایسنس کے اور کچھ بھی نہیں ہوتا لیکن آج ہم آپ کو مکمل نسخہ دیں گے حکماء دوست ضرور بنائیں۔

اجزاء نسخہء

۔زیرہ سفید۔100 گرام 

پودینہ خشک100 گرام 

سنڈھ100 گرام 

نوشادر ٹھیکری۔  50 گرام۔

ست الاہیچی سبز۔5 گرام۔

ست پودینہ۔5 گرام۔

ست اجوائن۔5 گرام۔

کافور۔ 1/2 آدھی ٹکی۔

 ترکیب تیاری

نوشادر ٹھکیری اور ست کے علاؤہ باقی ادویات کو 6 کلو پانی میں بھگو دیں 8 گھنٹے کے بعد جوشاندہ تیار کریں جب پانی 4 کلو رہ جائے تو پن چھان لیں اور 3 کلو چینی شامل کریں جب ایک ابال آ جائے تو ست لمیوں 1 گرام فی بوتل کے حساب سے ڈال دیں جب میل بنے اتار دیا کریں جب شربت کا قوام بن جائے تو اتار لیں اور نیم گرم شربت میں نوشادر ٹھکیری پیس کر ملا دیں ۔اور سبز رنگ میٹھا ایک پڑی شامل کریں۔ست لوبان 1 گرام فی بوتل کے حساب سے ڈال دیں۔جب شربت ٹھنڈا ہونے کے قریب ہو تو ست پودینہ۔ست اجوائن اور ست الاہیچی ۔کافور شامل کرکے مکس کر دیں۔ آپ کا خوش ذائقہ شربت تیار ہے۔ایک سے دو چمچ شربت دن میں دو سے تین بار سادہ یا پانی کے ساتھ استعمال کریں۔

فوائد

۔قے۔متلی ۔ہیضہ ۔پیٹ درد۔اور ضعف معدہ کے امراض کے لیے بہترین دوا ہے۔بناہیں اور مخلوق خدا کی خدمت کریں۔

Paper Mint Syrup Full Version,پیپر منٹ سیرپ مکمل نسخے والا
Paper Mint Syrup Full Version,پیپر منٹ سیرپ مکمل نسخے والا